غزل ۔۔۔۔ احمد مشتاق
غزل
(احمد مشتاق)
دل میں کہیں سراغ نشاط و الم نہیں
گو شور بھی بہت ہے خموشی بھی کم نہیں
جو اک سوال تھا مرے لب پر کہاں گیا
مجھ کو تیرے جواب نہ دینے کا غم نہیں
اپنایئت تو وہ کہ محبت بھی ہو نثار
بیگانگی تو یہ کہ مروت بہم نہیں
میلے لگے ہوئے تھے اسی دل کے آس پاس
اب دور دور تک کوئی نقش قدم نہیں
Facebook Comments Box