غزل ۔۔۔ اختر کاظمی

غزل

(اختر کاظمی)

تھی مال و زر کی ہوس اضطراب بیچ آئے
سوال لے کے گئے تھے جواب بیچ آئے
جو دردمندی نے پیدا کیا تھا سوچوں میں
لگے جو دام تو وہ انقلاب بیچ آئے
متاعِ عمر اصولوں کے کچھ اثاثے تهے
جھکے سروں سے مرے ہمرکاب بیچ آئے
یہ سانحہ ہے کہ آسائشوں کے لالچ میں
سبھی ارادے سبھی اپنے خواب بیچ آئے
تهیں جی میں شرفِ بشر کی حکایتیں اختر
عجیب لوگ ہیں ہر وہ نصاب بیچ آئے

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

December 2024
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031