میں دیوار ہوں ۔۔۔ عباس اطہر
میں دیوار ہوں
مصیبت یہ ہے
میں دو دشمنوں کے درمیان دیوار ہوں
پہلے کی چمکیلی زبان
دہلیز میں دھیمی سی آہٹ سونگھتے ہی
راہگیروں کے سروں پر آ دھمکتی ہے
سمندر کو ندی، سورج کو پرچھایئں، ہوا کو ریت کہتی ہے
سروں میں دھول، کپڑے چیتھڑے، آنکھیں لہو
میں شام ہوں
اور دوسرے کو رات کہتے ہیں
کہ وہ آنکھوں پہ ساری رات تاروں میں بھٹکتا ہے
سلیپنگ پلز کو جھنجھلا کر گالیاں دیتا ہے
لیکن ہار جاتا ہے کہ دشمن کی چمکتی سلطنت، دن شجر ممنوعہ ہے
میں دیوار ہوں
Syed Abbas Ather was a well-known journalist and columnist. He used to write his columns under the title ‘Kankrian’ in leading newspapers of the country.
This veteran journalist got popularity in 1970 by a headline in a newspaper “Idhar hum udhar tum” coined by him. Sharp headlines and bold rejoinders highlight his work. He was also awarded Pride of Performance for his poetry and services for journalism.
Read more from Abbas Ather
Read more Urdu Poetry