غزل ۔۔۔ زبیر قیصر
Zubyr Qaisar is one of the young poets of Pakistan and a sound voice in poetry. Born in 1975, he started writing poetry in the year 2000. He has published one anthology “ abhi kuch keh nahi saktey” so far .
غزل
(زبیر قیصر)
اگر نہ ہوگا کبھی اپنا رابطہ , طے ہے
تو لگ رہا ہے محبت کا مرحلہ طے ہے
ہر ایک سانس پہ تاوان کس کو بھرنا جب
بشر کے ساتھ خدا کا معاھدہ طے ہے
کہاں پہ خاک اڑانی ہے ، بیٹھنا ہے کہاں
مسافرانِ محبت کا راستہ طے ہے
تمام عمر ترا ہجر مجھ کو سہنا ہے
کہ آسمان و زمیں کا یہ فاصلہ طے ہے
اندھیری رات سے کیسا گلہ زبیر کہ اب
دیے کے ساتھ ہوا کا معاملہ طے ہے
Facebook Comments Box