لفظ اور ہندسے

لفظ اور ہندسے

( احسن علی خان)

ہمیں لفظوں سے عشق ہے

تمہیں ہنسوں کی ہوس ہے

لفظ

چھوٹے یا بڑے نہیں ہوتے

اچھے یا برے ہوتے ہیں

ہندسے

اچھے یا برے نہیں ہوتے

چھوٹے یا بڑے ہوتے ہیں

ہم چاہتے ہیں

کہ ہندسے لفظ ہو جایئں

تم چاہتے ہو

کہ لفظ ہندسے بن جایئں

ہمارے تمہارے درمیاں

کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا

ہم انسان ہیں

اور تم ریاضی کی بے رحم مشین

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

April 2025
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930