غزل ۔۔۔ اختر کاظمی
Akhter Kazmi is a famous Urdu poet. He is known for his Nazms which discuss the sociopolitical problems. Sometimes he is blunt in his verses leaving behind the poetic intricacies. He expresses himself in Punjabi as well with full command.
غزل
(اختر کاظمی )
کشتیاں ساری امیدوں کی جلا آیا ہوں
اپنے ہر خواب کو دفنا کے چلا آیا ہوں
میں دعا دیتا تھا سب کو میری عادت تھی بری
اور میں اس میں بڑا نقصان اٹھا آیا ہوں
بد دعا دینی ہے کس کو مجھے معلوم نہیں
میں کہ اس شہر عداوت میں نیا آیا ہوں
جانتا ہوں میرا انعام ہیں اب تعزیریں
حاکم شہر کو آیئنہ دکھا آیا ہوں
رایئگاں جائے گا معلوم ہے مجھکو اختر
حال دل جا کے اسے پھر بھی سنا آیا
Facebook Comments Box