کیا بات کریں ۔۔۔۔ اسنیٰ بدر
Asna Badar is a prominent poet from Luknow, settled in Riyadh. She has some amazing deep ideas in her poetry.
کیا بات کریں
(اسنیٰ بدر )
کچھ ایسے لمحے آتے ہیں
جب باتیں کم پڑ جاتی ہیں
شامیں مدھم پڑ جاتی ہیں
جب وقت ٹھہر کر دیکھتا ہے
سناٹا شور مچاتا ہے
جب کوئی جواب نہیں آتا
جب سائل چپ ہو جاتا ہے
بے کار کے لفظ فضاؤں میں
بے کارن کیوں تحلیل کریں
آواز کا حکم نہ آئے تو
کس لہجے کی تعمیل کریں
سب پوچھ چکے جو پوچھنا تھا
جو جانا وہ کس کام آیا
آگاہی کے سو زخم سہے
ہاتھوں میں خالی جام آیا
کیا خالی جام زکات کریں
کوئی بتلائے کیا بات کریں
Facebook Comments Box