منی ایچر ۔۔۔ ازہر ندیم

منی ایچرز (miniatures)

ازہر ندیم

منی ایچرز سے پیار کرنے والے جانتے ہیں

ایک چھوٹی سی کاٸنات کتنی حسین ہوتی ہے

ہم اپنی روح کی تمام تر دلکشی

دل کے آسمان کی وسعت

اپنی ریا ضت کا ہنر

اور ہاتھوں میں اترا ہوا تخلیق کا کرب

محبت کے کیمیاٸ عمل سے گذارنے کے بعد

رنگوں سے مہکتی ایک پینٹنگ

بونساٸ کے ننھے سے درخت

یا گیت جیسی چھوٹی سی نظم میں ڈھال لیتے ہیں

تو ہوا ، بادل ، پرندے خود ہم سے ملنے

اور ہماری ستاٸش کرنے کے لیے آتے ہیں

سر شاری کے یہ خوبصورت پل

ہماری زندگی کی خواہشوں کے منی ایچرز ہیں

ہمارے ہونے کی دلیل

اور ہماری سرگرمیوں کا جواز

منی ایچرز سے پیار کرنے والے جانتے ہیں

ایک چھوٹی سی کاٸنات کتنی حسین ہوتی ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

February 2025
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
2425262728