آخری رسومات کے دوران ۔۔۔ عذرا عباس

آخری رسومات کے دوران

عذرا عباس

تمہیں یاد ہے

محبت کی آخری رسومات کے دوران

تنہائی کے ایک جنگل میں

میں نے تمہیں محبت کا ایک آخری تحفہ بھی دیا تھا

میرے کنوارے پن کی خوشبو

تمہارے پسینے میں گندھ گئی تھی

وہ شام

پہلے بوسے سے شروع ہوئی تھی

اور اندھیرے کی نذر ہو گئی تھی

لیکن محبت

بے سا ختگی کے اس وار پر

خوش تھی

محبت اپنی جیت کا جشن منا رہی تھی

کیا یہ یاد تمہارے لیے

ایک تحفہ نہیں ہے

جو اس دن تمہیں ملا تھا

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

January 2025
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031