دانائی کی تلاش میں ۔۔۔ ڈاکٹر خالد سہیل

دانائی کی تلاش میں

ڈاکٹر خالد سہیل

500 قبل مسیح سے 2000 عیسوی تک :: علم کے سمندر سے ملے چند صدف اور موتی:

ڈاکٹر خالد سہیل ( سائکاٹرسٹ، ہیمنسٹ ) کے اختصار ِ قلم سے

1۔ کنفیوشس۔ 2۔ لاوز۔3۔ بدھا۔ 4۔ مہاویرا۔ 5۔ زرتشت۔ 6۔ سقراط۔ 7۔ افلاطون۔8۔ارسطو۔9۔بقراط۔10۔ جالینوس۔ 11۔ الکندی۔ 12۔ الفارابی۔ 13۔ الرازی۔ 14۔ بو علی سینا۔ 15۔ ابن رشد۔ 16۔ ابن تیمیہ۔ 17۔ ابن خلدون۔ 18۔ رینی ڈیکاٹ۔ 19۔ ڈیوڈ ہیوم۔ 20۔ جون روسو۔21۔ ایڈم سمتھ۔ 22۔ ایملی ڈر کھائم۔ 23۔ میکس ویبر۔ 24۔ فریڈرک ہیگل۔ 25۔ کارل مارکس۔ 26۔ اینٹونیو گرامچی۔ 27۔ لوئی التھوزر۔ 28۔ فریڈرک نطشے۔ 29۔ چارلس ڈارون۔ 30۔ سٹیون ہاکنگ۔ 31۔ سگمنڈ فرائڈ۔ 32۔ کارل یونگ۔ 33۔ ژاں پال سارتر۔ 34۔ ایرک فرام۔35۔ مارٹن لوتھر کنگ جونئر۔ 36۔ نیلسن منڈیلا

EMILY DURKHEIM

ایملی ڈرکھائم

ایملی ڈرکھائم انیسویں صدی کے معروف ماہر سماجیات تھے۔ وہ 1858 ء میں ایک یہودی خاندان میں پیدا ہوئے تھے لیکن خود دہریہ تھے۔ ان کا موقف تھا کہ زندگی کے واقعات ، سماجی محرکات کی وجہ سے ہوتے ہیں خدا کے حکم سے نہیں۔ ان کے لا دینی نظریات کی وجہ سے انہیں فرانس کی یونیورسٹیوں میں پڑھانے کا موقع نہیں ملا۔ فرانس سے مایوس ہو کر وہ جینیوا چلے گئے۔

1886 ء میں ڈر کھائم نے اپنی معرکتہ الا آرا کتاب

 لکھی۔ جس میں انہوں نے سماجیات کے بارے میں ایک سایئنسی نقطہ نظر اپنایا۔ The Division of Labour

1887ء میں وہ بہت حیران ہوئے جب یونیورسٹی آف بورڈیو نے انہیں پروفیسر بننے کی دعوت دی۔ اسی سال انہوں نے لویئس دریوس نامی خاتون سے شادی کی۔

1895ء میں انہوں نے

The Rules of Sociological Method

لکھی جس نے سماجیا ت کو سایئنسی بنیادیں فراہم کیں۔

SUICIDE

     یعنی خود کشی کے بارے میں انہوں نے 1897 ء میں کتاب لکھی۔ اس میں انہوں نے انسانی   خود کشی کے عمل کو نفسیاتی اور سماجی محرکات سے جوڑا۔ انہوں نے ثابت کیا کہ مذہبی لوگ دہریہ لوگوں کی نسبت کم خود کشی کرتے ہیں۔

1915ء میں ان کا بیٹا جنگ میں مارا گیا تو وہ بہت دلبرداشتہ ہوئے۔ اس واقعے کے کچھ ہی دیر بعد انہیں دل کا دورہ پڑا اور وہ 1917ء میں فوت ہو گئے۔

ڈرکھائم کا زندگی بھر یہ خواب رہا کہ

٭ وہ سماجیات کو ایک سایئنس بنایئں اور مذاہب کی سماجی عوامل سے تشریح کریں

٭ معاشرے میں سایئنسی سوچ کو فروغ دیں۔

وہ چاہتے تھے کہ سماجیات کے علم کو سماجی عوامل کی بنیادوں پر پرکھا جائے نہ کہ انفرادی عوامل سے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی معاشرے کو اس کا سماجی شعور باندھ کر رکھتا ہے۔

سگمنڈ فرائڈ کی طرح ایملی ڈرکھائم کا بھی یہ خیال تھا کہ جوں جوں سایئنس کی سرحدیں پھیلتی جایئں گی مذہب کی سرحدیں سکڑتی جایئں گی۔

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

January 2025
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031