غزل ۔۔۔ فقیہہ حیدر

غزل

فقیہہ حیدر

شکل بنتی ہے نہ ہی خاک ہری  ہوتی ہے

کوزہ گر ایسے بھی کیا کوزہ گری ہوتی ہے .

ہجر کی سب سے بڑی خوبی یہی ہے مرے  دوست

دل اگر خالی بھی ہو آنکھ بھری ہوتی  ہے..

اس لیے آج بھی سنتا ہوں بڑے شوق سے میں

 ماں کی ہر ایک کہانی میں پری ہوتی ہے ..

زندگی تجھ کو میں اُس وقت صدا دیتا ہوں

 میری تنہائی بھی جب مجھ سے ڈری ہوتی ہے

عشق جدت سے کیا ہے تو ہوا یہ نقصان

کوئی قاصد ہے نہ اب نامہ بری  ہوتی ہے .

جن کی آنکھوں کے تعاقب میں رہیں دشت سدا

ایسے لوگوں کی اُداسی  بھی کھری ہوتی ہے .

ہم نے کچھ ایسے ترا ہجر اُٹھا رکھا ہے .

لاش کاندھے پہ کوئی جیسے دھری ہوتی ہے.

عشق والوں پہ نہیں کھلتا  یہاں  ایک بھی در.

حسن والوں کی مگر بارہ  دری ہوتی ہے .

مجھ پہ یہ رمز کسی دشت  نے کھولی  ہے فقیہہؔ

صبر ہو آنکھ  میں  خشکی  بھی  تری  ہوتی  ہے

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

December 2024
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031