نظم ۔۔۔ فاطمہ مہرو

نظم

فاطمہ مہرو

کسی کی بات

لڑکیاں دل کی دہلیز پہ

عقل کا دروازہ

نہیں دیکھنا چاہتیں

کسی پیڑ تلے زرا سی

چھاؤں دیکھتے ہی

آدمیوں میں سے اچانک

لڑکے نکل آتے ہیں

عورتیں، ہمسائیوں سے

اتنا بیر پال لیتی ہیں کہ

شام ہوتے ہی چارپائیاں

بِچھانے لگتی ہیں

بزرگوں کی آنکھ میں

جوانی کی دوپہریں

بِلا وجہ کھٹکتی ہیں

اور بچے

دنیا میں آنے کے لیے

کسی کی بات نہیں سُنتے

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

January 2025
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031