فرض ۔۔۔ حرا ایمن

فرض

( حرا ایمن )

گڑیا چھوڑو، اے بی سی یاد کرو،
پھر، پھر کیا ہوگا؟
مہنگے اسکول داخلہ ہوگا۔
نصابی کُتب کے علاوہ کوئی کتاب نا پڑھو،
کیوں، کیوں نا پڑھوں؟
میٹرک میں ننانوے فیصد نمبر آئینگے۔
پھر، پھر کیا ہوگا؟
شہر کے سب سے بڑے کالج میں ایڈمشن ہوگا۔
کھیلوں, مصوری,گائکی میں وقت ضایع نا کرو،
کیوں، کیوں نا کروں؟
رشتے آئینگے کل، بد کردار کہلاؤ گی۔
پھر ،پھر کیا ہوگا؟
کنواری مر جاؤ گی۔
دوستوں، رشتےداروں کو فل حال بھول جاؤ،
کیوں،کیوں بھول جاؤں؟
ایم بی بی ایس بہت مشکل ہے، یکسوئی چاہیے
پھر، پھر کیا ہوگا؟
بیرون ملک سے رشتے آئینگے۔
اتنے جدید لباس پہننا چھوڑ دو۔
کیوں، کیوں نا پہنوں؟
سسرالی اعتراض کریں گے۔
پھر،پھر کیا ہوگا؟
ایڈجسٹ نہیں کر پاؤ گی۔
ہاؤس جوب رہنے دو،
کیوں، کیوں رہنے دوں؟
رشتا بہت اچھا مل گیا منگنی کر آئے ہیں۔
چھوٹی چھوٹی باتیں ہمیں نا بتانا
کیوں، کیوں نا بتاؤں؟
فرض سے سبک دوش ہو چکے،اب بےبس ہیں۔
مر جاؤ تو وہیں دفن ہونا،
کیوں؟
یہاں گورستان میں جگہ نہیں ہے!

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

December 2024
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031