sex toys … انجلا ہمیش

Sex Toys

ابجلاء ہمیش

پھر تم  نے پوچھا ،

 اپنی تسکین کیسی کرتی یو

کھلونا لمس سے

کیونکہ تم  اپنے کبھی نہ ہونے کا مداوا چاہتے تھے

اور میں سوچتی تھی کہ اس کے لمس میں اور کھلونا لمس میں کیا مماثلت ہوگی

حالانکہ تمہاری بے بسی اور میری تنہای

کب تک اس تفصیل میں جاتی

مجھے نہیں معلوم کہ لمس کو کھلونا کیسے بنایا جاتا ہے

تم نے مجھے بتایا، لمس کھلونا بھی ہوتا ہے

مگر ایسا بتاتے ہوئے  تم میری نارسائی پہ محظوظ تو ہوے ہوگے

تمہیں محظوظ ہی  ہونے کے لیے تو رکھا گیا تھا

تمہارا لمس اور کھلونے جیسا وجود

تھوک چاٹتا رہا

زمین پر اتنا تھوک اور تعفن تھا

کہ شکم میں خوراک سے پہلے بدبو جاتی

ایک بڑی مارکیٹ ہے

تمہارا لمس اور کھلونا لمس۔۔۔ 

کون سے جذبات

جس قدر تذلیل

اس قدر مارکیٹ ویلیو

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.