تنہائی کا اپنا ایک راستہ ۔۔۔ انجلا ہمیش

تنہائ کا اپناایک راستہ

انجلاء ہمیش

پدرسری نظام میں

سیتا جب تک

پریکشا نہیں دے گی

اسے کردار کی سند نہیں ملے گی

کپڑوں میں سوراخ کرنے والے کیڑے

دراصل روح میں سوراخ کرتے ہیں

سیتا کو کردار کی سند کیڑوں سے درکار رہی

کیڑے تحفظ نہیں دیتے

کیڑے کاٹتے ہیں

سیتا کو بتاؤ

نہ اسے پریکشا دینی ہے

نہ اسے جان دینی ہے

سیتا کو سمجھاؤ کہ اس کے

جان دے دینے سے

کوئ فرق نہیں پڑے گا

رام بھی جیے گا

راون بھی جیے گا

اورایک اور سیتا کے لیے

لکشمن لکیر کھنچے گا

سیتا کو اس نظام کی ساری سیاست سمجھاؤ

اس کے پاؤں جل جاتے ، وہ بدکار ٹھہرتی

اس کے پاؤں نہیں جلے

تو بھی وہ بدکار ہی ٹھہری

جس دن وہ سمجھ جاۓ گی 

اس نظام کی سیاست

تب سب سے بڑھ کر

اپنی زندگی کی حفاظت کرے گی

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

March 2025
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31