اسے کیسے یقین دلاوں ۔۔۔ جاوید شاہین

اسے کیسے یقین دلاوں

جاوید شاہین

میں اپنی گری ہوئی آواز

فٹ پاتھ سے اٹھانے لگا تو اس نے

اپنا بھاری بوٹ اس پر رکھ دیا

وہ مجھے میری ہی چیز اٹھانے نہیں دیتا

اس کی شناخت طلب کرتا ہے

مجھے چپ دیکھ کر چوری کے الزام میں

پولیس کے حوالے کرنے کی دھمکی دیتا ہے

اب میں اسے کیسے یقین دلاوں

کہ فٹ پاتھ پر پڑی ہوئی

گونگی آوازوں کے درمیان

بولنے والی آواز

میرے ہی حلق سے گری تھی۔

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.