غیر کنواری کہانیاں ۔۔۔ کامران مغل

غیر کنواری کہانیاں

کامران مغل

گرگمان غلط

اور!

تاثر بُرا ہو تو

موت بھر زندگی اشتہار لگتی ہے

نام تمہارا

اشرف المخلوقات ہے

ناراض تم سے خدا ہے

عورت تالاب میں خاموش گفتگو میں مصروف ہے

اور!

گیس لائٹ

مزید کچھ دن کی مہمان ہے

ٹوٹم

وقت کے قیدی کو خفیہ پیغام بھیج رہا ہے

اور وعدہ، خواب، گراب

اور!

گونگی رعایا

ٹائم فریم میں قید ہے

یہ ساری دم توڑتی کہانیاں

عورت سے انوکھی نہیں

مگر

میری کہانی غیرکنواری ہے

اور

تمہارا کاغذ کورا ہے۔۔

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

February 2025
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
2425262728