دانائی کی تلاش میں ۔۔۔ ڈاکٹر خالد سہیل

دانائی کی تلاش میں

ڈاکٹر خالد سہیل

500 قبل مسیح سے 2000 عیسوی تک :: علم کے سمندر سے ملے چند صدف اور موتی:

ڈاکٹر خالد سہیل ( سائکاٹرسٹ، ہیمنسٹ ) کے اختصار ِ قلم سے

1۔ کنفیوشس۔ 2۔ لاوز۔3۔ بدھا۔ 4۔ مہاویرا۔ 5۔ زرتشت۔ 6۔ سقراط۔ 7۔ افلاطون۔8۔ارسطو۔9۔بقراط۔10۔ جالینوس۔ 11۔ الکندی۔ 12۔ الفارابی۔ 13۔ الرازی۔ 14۔ بو علی سینا۔ 15۔ ابن رشد۔ 16۔ ابن تیمیہ۔ 17۔ ابن خلدون۔ 18۔ رینی ڈیکاٹ۔ 19۔ ڈیوڈ ہیوم۔ 20۔ جون روسو۔21۔ ایڈم سمتھ۔ 22۔ ایملی ڈر کھائم۔ 23۔ میکس ویبر۔ 24۔ فریڈرک ہیگل۔ 25۔ کارل مارکس۔ 26۔ اینٹونیو گرامچی۔ 27۔ لوئی التھوزر۔ 28۔ فریڈرک نطشے۔ 29۔ چارلس ڈارون۔ 30۔ سٹیون ہاکنگ۔ 31۔ سگمنڈ فرائڈ۔ 32۔ کارل یونگ۔ 33۔ ژاں پال سارتر۔ 34۔ ایرک فرام۔35۔ مارٹن لوتھر کنگ جونئر۔ 36۔ نیلسن منڈیلا

LOUIS ALTHUSSER

لوئی التھووزر

لوئی التھووزر ایک فرانسیسی فلاسفر تھے جو 1918 ء میں الجیریا میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ساری عمر مارکس کو سراہا بھی اور ان پر تنقید بھی کی۔ انہوں نے بھی گرامچی کی طرح مارکسزم کی روایت میں کئی گرانقدر اضافے کئے۔ وہ فرانس کی یونیورسٹی مین پروفیسر تھے اور فرانسیسی کمیونسٹ پارتی کے فعال ممبر بھی تھے۔ 1948 ء میں جب کمیونسٹ پارٹی کے بہت سے ممبر اسے چھوڑ گئے وہ تب بھی پارٹی کے ساتھ رہے۔ ان کے یورپ میں بہت سے مداح تھے۔

1980 ء میں التھووزر اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھے اور پاگل پن کے دورے کے دوران اپنی بیوی کو قتل کر دیا۔ انہیں ایک دماغی اسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں وہ کئی سال مقیم رہے اور یہیں 1990 ء کے آخر میں انتقال کر گئے۔ انہوں نے اسپتال میں اپنی سوانح عمری لکھی جس کا نام تھا

The Future Lasts A Long Time

اس کتاب میں بہت سی سیاسی، سماجی اور نفسیاتی بصیرتیں ہیں۔ انہوں نے اپنی دوسری کتاب

Essays on Ideology

میں فرائڈ اور مارکس کے نظریات کے درمیان ایک پل بنایا۔

التھووزر نے معاشرے کا تجزیہ کرتے ہوئے لکھا کہ سرمایہ دارانہ نظام پولیس عدالت اور فوج کے ذریعے حکمرانی کرتا ہے اور اپنی بالا دستی قائم رکھتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سکولوں کالجوں اور گرجوں سے نظریاتی بالا دستی بنتی ہے۔ اس طرح ایک نسل کے نظریات دوسری نسل تک منتقل ہوتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جس طرح مذہبی روایات گرجوں میں پڑھائی جاتی ہیں اسی طرح سیکولر روایات سکولوں میں پڑھائی جاتی ہیں۔ التھووزر کا خواب تھا کہ جب مزدوروں کی حکومت قائم ہو تو وہ سیاسی نظام کے ساتھ ساتھ نظریاتی اور تعلیمی نظام بھی بدلیں اور ایک منصف، پر امن اور انسان دوست نظام قائم کریں۔

التھووزر کی تکلیقات اور نظریات سے جن فلاسفرز نے استفادہ کیا ان میں مایئکل فوکو، جیک لاکان اور نکوس پوپولمٹس شامل ہیں۔ التھووزر نے اپنی ذہنی بیماری کے باوجود فلسفے، معاشیات اور سیاسیات کے علوم میں گرانقدر اضافے کئے۔

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

December 2024
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031