آزاد شہری ۔۔۔ کمار پاشی

آزاد شہری

کمار پاشی

وہ مرنے پہ راضی نہیں تھا

بڑا ڈھیٹ تھا

شاہی فرمان پر

اس نے اپنی زبان کاٹ لی

وہ آنکھوں سے اندھا تھا

کانوں سے بہرا

اسے اپنے چاروں طرف

دیکھنے کی اجازت نہیں تھی

سماعت پہ پابندیاں تھیں

مگر شاہی دستور میں

ذکر ایسی کسی بات کا نہیں تھا

وہ آزاد تھا

اپنے گھر کی حدوں تک

بدن کی تہوں تک

وہ آدھا ادھورا تھا

دل اس کا

گہرے جذبوں سے خالی نہیں تھا

سنا ہے وہ اس پر بھی

مرنے پہ راضی نہیں تھا

وہ خوش تھا کہ اس ملک کے

شاہی دستور میں

اسے آزاد لکھا گیا تھا۔

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

December 2024
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031