میں اپنا دکھ خود کو بھی بتا نہیں پاتی ۔۔۔ مریم تسلیم کیانی

میں اپنا دکھ خود کو بھی بتا نہیں پاتی

مریم تسلیم کیانی

سنو میرے ہم درد

مجھ پر ترس نہ کھاو

میں پچھلے وقت کی مریم نہیں

جو خدا وند کی رضا سے حاملہ ہوئ

اور  اپنوں سے چھپ کر

شہر سے دور نکل گئ

مجھے دنیا کا ڈر نہیں ہے

اور خداوند کی رضا وہی جانے

مجھے تو خدا جب دکھائ دیتا

 جب وہ کسی مظلوم

کی آہ سنتا

میں خدا کو خداوند مانتی ہوں

مگر مجھے وہ سمجھ نہیں آتا

سنو میرے  ہم درد

تم پوچھتے ہو کہ میرا درد کیا ہے ؟

میرا درد نہ سنائ دیتا ہے

نہ دکھائ دیتا ہے

نہ سمجھ آتا ہے

نہ دنیا میں کہیں محسوس ہوتا ہے

نہ اس درد کو میں کبھی

لفظوں میں بیاں کرسکتی ہوں

میں آج  کی مریم

 خدا کی رضا سے

دکھوں سے حاملہ تو ہو جاتی ہوں

مگر خدا وند میرے لیے

 فرشتوں کو میری آسانی کا

 کوئ حکم نہیں دیتا ہے

میرے ہم درد

سنو

میں اپنے دکھ خود کو بھی نہیں بتاپاتی

میں خود اپنے دکھوں کا ابارشن

کرالیتی ہوں

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

January 2025
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031