ٹُوٹے دندانوں والا کنگھا ۔۔۔ مسعود قمر

ٹوٹے دندانوں والا کنگھا

مسعود قمر

ہم

پھٹی بدبودار جرابیں نہیں بدلتے

ہم

پھٹی بدبودار بنیان نہیں بدلتے

ہم

ٹوٹے دندانوں والا

کنگھا نہیں بدلتے

مگر

خود کو خوبصورت دیکھنے کے لیے

ایک پیاز، ایک ٹماٹر، ایک لہسن

اور

ایک روٹی کم کھا کر

جمع کرتے رہتے ہیں پیسے

تاکہ

ہر روز خرید سکیں نیا آئینہ

اور

پرانی، بدبودار،گھسی

اور ٹوٹی چیزوں سمیت

خود کو دیکھ سکیں اس میں خوبصورت

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.