نظم ۔۔۔ شہناز پروین سحر
Shahnaz Parveen Sahar is one of the outstanding literary figures of Urdu literature. She has written a few poems in Punjabi as well. Her diction and style, both in poetry and prose are widely appreciated among literary circles.
نظم
( شہناز پروین سحر )
میری اک پھونک بجھا سکتی ہے جلتا سورج
چاند تارے میرے بچوں کے کھلونے ٹھہرے
آسماں نیلی زمیں ہے میرے قدموں کے لئے
میری ٹھوکر سے اڑیں روئی کی مانند پہاڑ
میں جو چاہوں تو سمندر میری مٹھی میں سمٹ کر آ جایئں
میں کہ جس چیز کو بھی چاہوں مسخر کر لوں
میں کہ مخلوق جو اشرف ٹھہری
کوئی آئے گا بھلا میری بڑائی کے مقابل کیسے
میں کہ برتر ہوں
قوی تر ہوں
بہت ارفع ہوں
پر مری بھوک ؟
میرے قد سے بھی اونچی کیوں ہے ؟؟
Facebook Comments Box