گندگی تو کہیں بھی ہو سکتی ہے ۔۔۔ منزہ احتشام گوندل

گندگی تو کہیں بهی ہو سکتی ہے

منزہ احتشام گوندل

.

اے ٹی ایم مشین سے ابلتی خواہشیں

اس بدکردار گندگی کی طرح ہیں

جس پر کوئی الزام نہیں آتا

گندگی کہیں بهی ہو سکتی ہے

کہیں بهی رہ سکتی ہے

گندگی شرمندہ نہیں ہوتی

ہوٹلوں میں،چائے خانوں میں

دماغوں کے اندر

سینوں کےاندر

جسموں کے اندر

پروفیسر کے کمرے کے دروازے کے پیچهے رکهی باسکٹ میں

یا ڈاکٹر کی جیب کے اندر

لوکل بس کے کنڈیکٹر کی زبان پر

ڈرائیور کی آنکهه کے اندر

سیاست دان کے دل میں

صاحب تکیہ کے آزار بند کے اندر

گندگی تو کہیں بهی ہو سکتی ہے

کہیں بهی رہ سکتی ہے

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

January 2025
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031