غزل ۔۔۔ منیر نیازی

غزل

( منیر نیازی )

اور بھی قصے ہیں جو میں داستاں کرتا نہیں

اور بھی کچھ غم ہیں جن کو میں بیاں کرتا نہیں

راز ہیں جن کا امیں ہوں میں ہی بس اس دہر میں

اس خبر کا میں کسی کو رازداں کرتا نہیں

جو ہنر جس میں نہیں ہے مدعی اس کا ہے وہ

کوئی اپنی اصل کو اپنا نشاں کرتا نہیں

صبر اک طاقت ہے میری سختی ایام میں

اس صفت سے آدمی غم میں فغاں کرتا نہیں

عشق کرتا ہوں بتان شہر سے میں بھی منیر

میں مگر اس شوق میں جی کا زیاں کرتا نہیں

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

April 2025
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930