زندگی آگ ہے جلاتی ہوں ۔۔۔ ناہید ورک
غزل
( ناہید وِرک )
زندگی آگ ہے جلاتی ہوں
خواہشیں راکھ ہیں، اُڑاتی ہوں
یہ
اداسی تو مار ڈالے گی
کچھ کتابیں خرید لاتی ہوں
وہ سمجھتا ہے، میں بہت خوش
ہوں
اور
میں اس پہ مسکراتی ہوں
میرے بِن گھر میں کون ہے
موجود؟
کس
خوشی میں دیے جلاتی ہوں؟
خواب میں سُن کے میں تری
آواز
نیند
سے سچ میں جاگ جاتی ہوں
اُس سے ناراضگی بھی اپنی
جگہ
وہ
منا لے تو مان جاتی ہوں
Facebook Comments Box