آدرش ۔۔۔ ڈاکٹر ناہید اختر

  آدرش

 ڈاکٹر ناہید اختر

ایک بڑا اور مہان آدمی بننے کے لیئے

 ہمیشہ بڑے اور مہان آدرشوں کی ضرورت ہوا کرتی ہے

 آؤ تمہیں بتاؤں

وہ منڈی

 جہاں آدرش کوڑیوں کے مول بکتے ہیں

 جہاں انسان اور انسانیت کی خدمت کے لیئے چلائی گئی تحریکوں

کے مردہ کتبے

کچھ شیلف میں سجے

کچھ پیروں میں رلتے

جا بجا

 انسان کی منافقت اور ریا کاری کا نوحہ پڑھتے نظر آتے ہیں

 تمہارے جیب میں اتنے سکے تو ہوں گے ہی

 جن سے تم

کچھ آدرش ، کچھ اصول ،کوئی ایک آدھ نیم مردہ تحریک

 اور ایک عجز و انکسار میں بھیگی ہوئی مصنوعی مسکراہٹ خرید سکو

پھر دیکھنا

تمہیں دنیا کیسے راج سنگھاسن پر بٹھائے گی

اور ہاں !

 اپنے خدمت گزاروں پر

 اپنا اصل کبھی نہ کھلنے دینا

 جہاں کہیں کسی کی گردن اٹھتے دیکھو

 یا لبوں پر سوال

تو زبان کاٹ دینا اور گردن تن سے جدا کر دینا

 مگر یہ سب پس پردہ کرنا

 دنیا تمہاری اور تمہارے آدرشوں کی پوجا کرتی رہے گی

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

January 2025
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031