گیلی چُپ ۔۔۔ ناہید ورک

Naheed Virk is a USA based Urdu poet and writer of Pakistani origin. She has been vibrant in many circles of poets in USA, involved in hosting and managing conferences and meetings of literary personalities of the Urdu world.

گیلی چپ

(ناہید ورک )

بے رنگ صبح کے کٹورے

بے معنی چپ سے بھرے ہیں

تنہائی کے دائروں سے جھانکتی

وصل کے گماں سے عاری

گیلی چپ کے کٹوروں میں

اوندھی پڑی تیرتی نمی

ہونٹوں سے چننے والا کوئی نہیں

سرمئی مناظر کی آنکھیں

گلابی صبح کے اجالوں کو ترستی ہیں

نادیدہ خوابوں کے مردہ پر

بوجھل آنکھوں کی پتلیوں سے چمٹے ہیں

اجالوں کی آہٹیں

سماعتوں پر اتریں بھی

مگر صبح کا آیئنہ

گیلی چپ کے کہرے سے اٹا ہے

سورج کی حدت پی کر بھی

اجالا دھندلکوں میں گھرا ہے

نادیدہ وجود کا آسیب

گیلی چپ کا سایہ

روح کی خستہ دیواروں سے چمٹا ہے

اور فرار ممکن ہی نہیں

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

January 2025
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031