منی باکس ۔۔۔ نصیر احمد ناصر

منی باکس

(ںصیر احمد ناصر )

گولک بھرنے والی ہے

بھر جائے تو ہم

سینٹورس گھومنے جایئں گے

خواہش، خواب اور مرضی کی

ہر چیز خریدیں گے

جوس اور شیک پیئں گے

آیئس کریم اور برگر کھایئں گے

اپنے دل کی گولک میں

جتنے سکے ہیں لگتا ہے

بل گیٹس کی ساری دولت بھی

ان سے کم ہے

ہم کو بس یہ غم ہے

گنتے گنتے تھک جایئں گے

اتنے پیسوں کو ہم

خرچ کہاں کر پایئں گے

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

April 2025
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930