نظم ۔۔۔ نسرین انجم بھٹی

Renowned poet, radio broadcaster and political activist Nasreen Anjum Bhatti was a bilingual poet, known for her poetry of resistance, especially during Zia’s dictatorial period, she was considered to be one of the last crusaders of “literature of resistance.

 

نظم

( نسرین انجم بھٹی )

میں توبہ کے وقت کی پیداوار ہوں اور جھوٹ بولتی ہوں

قراردادوں کے قرار پر میری ناف کھولی گئی تو آگ نکلی

دھویں کو پیچھےچھوڑتی ہوئی آزاد ہوئی اور میرا گناہ بنی

کیونہ وہ بھی عورت تھی اور جھوٹ بولتی تھی اور توبہ نہ کرتی تھی

اس کا گناہ میری آبادیوں میں آن بسا ایک پرندہ تھا

جو میری ماں نے میرے لئے پکڑا تھا

اور میں نے اس کے لئے جو میری آگ تھی اور میرے ویرانوں پر اتری تھی

میں اس کا نام ہچکیوں میں لئے لئے پھرتی ہوں، کہاں رکھوں ؟

کورے گھڑے کے ڈھکن پر ؟

موتیے کے پھولوں میں ؟

میری پتیاں کھل رہی ہیں ۔۔۔۔ خوشبو کہاں رکھوں ؟

آگ پر سورج شراب لکھتا ہے

میں ناف سے سانس لیتی ہوں اور شہ رگوں کو دودھ بخشتی ہوں

اور اجل کہتی ہوں

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

December 2024
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031