سگریٹ کی پنی پر لکھی تحریر ۔ زاھد مسعود

سیگرٹ کی پَنّی پر لکھی تحریر
(زاھد مسعود)

آؤ 
مجھے گلے لگاؤ
میں
تم سے بچھڑ چکا ہوں
موسموں
اور
چینلوں کے تجزیوں نے مجھے رسوا کیا
میری بے توقیری
میری جنم پتری سے برآمد کی جاتی ہے
میرے حصّے کی
ہوا
اور روٹی
میری کم از کم اجرت میں درج نہیں
میں
ہر پانچ سال بعد
پرچی کی قیمت پہ زندہ کیا جاتا ہوں
مجھے
میرے چراغ کی لَو میں لُوٹا گیا
اور
میرے لہو کے اندر خلیوں کی جیب بنا کر
کاٹی گئی
تم مجھے پہچانتے ہو تو
آؤ
مجھے گلے لگاؤ
میں
 تم سے بچھڑ چکا ہوں

 

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

December 2024
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031