مصلوب ۔۔۔ نیلم ملک

“مصلوب”

نیلم ملک

میرے کمرے کی

بستر کے سامنے والی دیوار

جس پر کهڑکی ہے نہ کوئی دروازہ

اس خالی دیوار پر

مجهے اپنے اندر کا خلا مجسم دکهائی دیتا ہے

اس لئے میں نے اس خلا کو

کسی پینٹنگ،  کیلنڈر یا تصویر سے بهرنے کی کوشش نہیں کی….

اس دیوار کے عین وسط میں

چهت سے اندازﺍً دیڑھ فٹ کے فاصلے پر

ایک دودهیا بلب لگا ہے

جسے اکثر رات بھر بجھنا نصیب نہیں ہوتا

اور بلب کے نیچے

چند انچ کے فاصلے پر

گهڑی لٹکانے کے لئے ایک کیل ٹهونکی گئی ہے

مگر اب، اس کیل پر گهڑی موجود نہیں

بلکہ وقت خود لٹکا ہوا ہے ….

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

December 2024
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031