زندگی کی خود کشی ۔۔۔ نود خاں

 زندگی کی خودکُشی

ںود خان

سماج کے قدیم پنکھے پر
زندگی کی لاش لٹک رہی ہے
گُزرنے والوں کو یقین نہیں آتا
کہ زندگی بھی مر سکتی ہے
وہ اسکے ہنستے چہرے کو دیکھ کر
دھوکہ کھاتے ہیں
کسی مُلحد کامریڈ نے
اس کی پوشاک بھی کھینچ ڈالی ہے
اور بے حسی سے
اسکی تصویریں اُتارتا ہے
وہ سب کو سچائی دکِھانا چاہتا ہے
اس دفنانے سے سب ڈرتے ہیں
شہر میں کوئی گورکن بھی نہیں ملتا
کیونکہ زندگی کے ختنے نہیں ہوئے
لیکن
اور کُچھ لوگ بھی ہیں
جن کی لاشیں
بند دیواروں کے پیچھے
مصروف رہنے کا کھیل کھیلتی ہیں
اور شہر کے سارے گورکن
ان بند دیواروں کے باہر بیٹھے
اس مصروف کھیل کے
ختم ہونے کا انتظار کرتے ہیں

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

April 2025
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930