انتقام ۔۔۔ ن۔ م۔ راشد

انتقام

( ن۔م۔ راشد )

اس کا چہرہ، اس کے خدو خال یاد آتے نہیں

اک شبستاں یاد ہے

اک برہنہ جسم آتشداں کے پاس

فرش پر قالین، قالینوں پہ سیج

دھات اور پتھر کے بت

گوشہ دیوار میں بیٹھے ہوئے

اور آتشداں مین انگاروں کا شور

ان بتوں کی بے حسی پہ خشمگیں

اوجی اونچی دیواروں پہ عکس

ان فرنگی حاکموں کی یاد گار

جن کی تلواروں نے رکھا تھا یہاں

سنگ بنیاد فرنگ

اس کا چہرہ، اس کے خدو خال یاد آتے نہیں

اک برہنہ جسم اب تک یاد ہے

اجنبی عورت کا جسم

میرے ” ہونٹوں ‘ نے لیا تھا رات بھر

جس سے ارباب وطن کی بے بسی کا انتقام

وہ برہنہ جسم اب تک یاد ہے

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

January 2025
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031