ہمیں خدا نے بلایا تھا ۔۔ نور الہدی شاہ

ہمیں خدا نے بلایا تھا

نور الہدی شاہ

ہمیں خدا نے بلایا تھا

کہا، کہو ! کیسی گزر رہی ہے

ہم نے اپنے ہونٹ،

زبانیں

اور

دماغ

اس کے حضور رکھ دیے

عرض کیا

ملک میں ہمارے

اب یہ کسی کام کے نہیں رہے

ان کے استعمال پر پابندی ہے

یہ نعمت تجھے ہم واپس لوٹاتے ہیں

بس

دو آنکھیں

ایک دل ساتھ لیے جاتے ہیں

دل ہی دل میں الاؤ جلاتے رہیں گے

آنسو الاؤ پر چھڑکتے رہیں گے

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

December 2024
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031