ہوا سرگوشیاں کرتی ہے ۔۔۔ قائم نقوی

ہوا سرگوشیاں کرتی ہے

قائم نقوی

ہوا سرگوشیاں کرتی ہے پھر سے کوچہ ء جاں میں

کسی کے ہاتھ میں پتھر

کسی کے لب پہ گالی ہے

ہجوم عاشقاں سے کون نکلا ہے

یہ کیسا رقص جاری ہے

ہوا سرگوشیاں کرتی ہے

پھر سے کوئے مقتل میں

کہیں پر روح گھائل ہے

کہیں پر جسم زخمی ہے

سر مقتل یہ کون آیا

یہ کیسا رقص جاری ہے

یہ کیسا رقص جاری ہے

ہمیں تو اپنے ہونے کی گواہی ڈھونڈنی ہو گی

کسی در پر کوئی تختی بھی اپنے نام کی باقی نہیں اب تو

ہوا کے ہاتھ میں اپنا تشخص ہے

کہ ہم حرفوں کی سچائی کے منکر ہوتے جاتے ہیں

ہمارے رابطے اور سلسلے سب ایک جیسے ہیں

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

January 2025
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031