
سکڑی ہوئی زندگی ۔۔۔ راشد جاوید احمد
سُکڑی ہوئی زندگی
( راشد جاوید احمد )
یہ رہی میرے لکھنے کی میز
مسودوں سے بھری
سائڈ ٹیبل میں رکھے
کچھ وعدے بھی ہیں
جو ہر روز
مجھے میری بے بضاعتی یاد دلاتے ہیں
کچوکے لگاتے ہی
کچھ نامکمل تصویریں
بھی
Popular Stories Right now
میز کی دراز میں رکھی ہیں
میرے بعد شاید
وہ ان نامکمل تصاویر
صفحے موڑی کتابوں
سیاہی سے خالی قلموں اور
میز پر سے میری انگلیوں کے نشان دیکھے
تو اسے
میری استعمال شدہ
سکڑی ہوئی زندگی نظر آئے
تو اسے ردی کی ٹوکری میں پھینک دے
Facebook Comments Box