ہمدردی ۔۔۔ صبا اکرام

 ہمدردی

( صبا اکرام )

 سڑک پر خون میں لتھڑا پڑا

وہ حادثے کا ایک زخمی تھا

چلو اس کی مدد کرتے ہین
لمحہ بھر کو سوچا تھا

مگر فورا خیال آیا

کہیں مشکل میں اپنی جاں

نہ پھنس جائے

کہ اس میں دو اور دو کے

چار ہونے کی کوئی صورت نہ تھی

ہاں منفی دو کا

ایک لمبا سلسلہ تھا

اپنے حصے میں

کہ پہلے تھانے لے کر جایے

پھر ہوسپیٹل میں

علاج اور معالجہ اس کا

اگر وہ بچ گیا تو اس کی قسمت

ورنہ ہر تاریخ پر

بھاگیں عدالت میں

وہاں پھر پیشیاں بھگتیں

کریں دفتر سے ناغہ

اور پھر تنخواہ کٹوایئں

چلو آو لغت میں آج

ہمدردی کے معنی ڈھونڈیں۔

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

November 2024
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930