پیٹ کی ریاست میں ۔۔۔ صفیہ حیات

پیٹ کی ریاست میں

 

صفیہ حیات

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہم ممنوعہ پھل چکھنے سے

جنت سے در بدر کر دیئے گئے

اب کیا کھائیں کہ

یہاں سے بھی نکالے جائیں

اور سکھ پائیں

۔

ارے بھائی ! سچ کہوں

صحیفے اترے نہیں لکھے گئے تھے

کہ

سوچ اور یقین کے پر کاٹ دئیے جائیں

پیٹ کی ریاست میں

بھوک سے سچا کوئی مذہب نہیں

ایک لاکھ چوبیس ہزار تو کیا کروڑ پیشوا بھی

ایک اور صحیفہ لے آئیں

تو بھی

دماغ کی عینک سے دیکھنا ممنوع ہوگا

۔

جو ہے۔

اس کو سوچنے پہ پابندی ہے

جو نہیں ہے

اس میں الجھایا گیا ہوں

 

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

January 2025
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031