غزل ۔۔۔ صغیر ملال

غزل

صغیر ملال

سفر حیات کا اشکال میں بیان کریں

تو زندگی ہے لہو رنگ دائرہ کوئی

ہماری تیز نگاہوں سے دھند لپٹی ہے

دکھاو تم اگر آگے ہے راستہ کوئی

ہو نیند کوئی بھی آخر کو ٹوٹ جاتی ہے

نہیں ہے اس سے بڑا اور سانحہ کوئی

نہ جانے بھید کھلیں کتنے اس کے پڑھنے سے

جو ایک دن ملے کاغذ گرا پڑا کوئی

کبھی ڈراتی کبھی پر سکون رکھتی تھی

ملال دور سے آتی تھی جو صدا کوئی

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

November 2024
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930