حج ِ اکبر ۔۔۔ سلمان حیدر

حج ِ اکبر

سلمان حیدر

کورے لٹھے کی ان سلی چادر میں

میں نے اپنی قربانی عید سے پہلے دی

میری آنکھوں پر کوئی پٹی تھی

نہ جنت سے کوئی گو سفند میرے لیے اتارا گیا

میں اپنے گھر سے قبرستان تک سات بار

اپنے بیٹوں کو کاندھے پر اٹھا کر چلا

صرف اس خوف سے کہ ان میں سے کسی کی ایڑھی زمین سے رگڑ نہ کھا جائے

خدا جانے میرے گناہ معاف ہو پائے یا نہیں

لیکن میں ایسامحسوس کر رہا ہوں جیسا میں نے

اپنی ماں کے پیٹ سے پیدا ہو کر محسوس کیا

اجنبیوں کے درمیان اور بے بس

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.