تم آنکھیں کھولتے ہو تو ۔۔۔۔ ثانیہ شیخ
Saniya Sheikh is one of the young poets expressing her thoughts in Urdu as well as in Punjabi languages. She is a valuable addition in Punjabi literature.
نظم
( ثانیہ شیخ )
تم آنکھیں کھولتے ہو
تو تتلیوں کے پر
مجھے چھو کر گزرتے ہیں
کنول کے پھول
دل کی جھیل میں ہلکورے
لیتے ہیں
تمہارے بازؤں میں
آسمان کی رفعتیں
بسرام کرتی ہیں
میں اپنے ادھ کِھلے خوابوں
کو ریشمی آواز دیتی ہوں
خمار آلود ،مشکبار نظمیں
میرے در پہ
دستک سی دیتی ہیں
Facebook Comments Box