گیلری ۔۔۔ سارا احمد

گیلری

سارا احمد

موبائل کی گیلری میں

بہت سے پرندے ہیں

ایک چڑیا مجھے بہت

پیاری ہے

اسے میں ڈیلیٹ نہیں

کرتی

اس کی چُوں چُوں سے

مَیں بہت سے باتیں

اخذ کرتی ہوں جیسے کہ

ہو سکتا ہے تُم نے اب تک

میری تصویر بھی

سنبھال رکھی ہو

سال کے بارہ مہینے ان

آنکھوں کی اداسی

سمیٹی ہو

سُنو کیا اگلے برس بھی

اسے سنبھال کر

رکھو گے

موبائل کی گیلری میں

جب بھی جھانکو گے

بِیتے برسوں کی ساری

باتیں دہراؤ گے

امید ہے شاید اگلے برس

تُم ملنے آؤ گے!!

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

January 2025
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031