عدن سے بدن کا سفر ۔۔۔ ثروت زہرا
Sarwat Zehra, a young Urdu poet of Pakistan. She believes her poetry to be an outcry — an expression of her emotions — that has been with her from childhood, back when she did know how to transform the expression into verse.
عدن سے بدن کا سفر
(ثروت زہرا)
کوچۂ راز میں الہام ہوا سبزے کو
کونپلیں درد کی شاخوں پہ نمودار ہوئیں
خاک داں جسم نے اَکھوؤں کی تھکن پائی تھی
روزن ِ صبح سے راتیں مِرے گھر آئی تھیں
ضبط ِ تعمیر کے نوحوں کا سفر بہتا تھا
آسماں شوق کی چادر سے تنا جاتا تھا
اور زمیں ضبط کی خواہش میں گُھلی جاتی تھی
ایک اندازۂ حیران کے انگارے سی
میں نے اُس راکھ میں چنگاریاں بو رکّھی تھیں
دیکھتے دیکھتے شعلوں نے جہاں پھونک دیا
یہ بدن کُوے تماشا میں کہیں جھونک دیا