سری لنکا میں سمندر کنارے ۔۔۔ شازیہ محمود

 سری لنکا میں سمندر کنارے

(شازیہ محمود)

سمندر کی لہریں

میرے پاوں کی انگلیوں کے بیچ

رستہ بناتی نکلتی ہیں

نرم ملائم ہوا میرے چہرے کو چھوتی ہے

میرے پاوں اور سمندر کے اتصال پر

ریت مچل مچل جاتی ہے

دور سے آتی ایک سرکش لہر

قریب آکر، نرمی سے

 مجھے  بھگو دیتی ہے

میرا سارا جسم نمک ہو جاتا ہے

ایک چھوٹا سا بے بس گھونگا

اور ایک کمزور مچھلی

 لہروں میں الجھے، راستہ نہیں پاتے

پانی کی ہزاروں انگلیوں نے پیار سے

میری کمر کا، میرے کندھوں کا

 حصار کر رکھا ہے

سمندر کے گیلے ہونٹ

 مجھے بوسہ دیتے نہیں تھکتے

اس شرابور کردینے والے پانی کے پار

میں سوچتی ہوں

کاش یہ انگلیاں، یہ ہونٹ

 اس کے ہوتے

 

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

February 2025
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
2425262728