غزل ۔۔۔ سبط علی صبا

غزل

سبط علی صبا

زرد چہروں سے نکلتی روشنی اچھی نہیں

شہر کی گلیوں میں اب آوارگی اچھی نہیں

زندہ رہنا ہے تو ہر بہروپئے کے ساتھ چل

مکر کی تیرہ فضا میں سادگی اچھی نہیں

کس نے اذن قتل دے کر سادگی سے کہہ دیا

آدمی کی آدمی سے دشمنی اچھی نہیں

جب مرے بچے مرے وارث ہیں، ان کے جسم میں

سوچتا ہوں حدت خوں کی کمی اچھی نہیں

گوش بر آواز ہیں کمرے کی دیواریں صبا

تخلیے میں خود سے اچھی بات بھی اچھی نہیں۔

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

December 2024
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031