کالر بدل کر پہنی محبت ۔۔۔ سمیرا قریشی

 کالر بدل کر پہنی محبت

                               سمیرا قریشی

کالر بدل کر پہنی محبت

اگر

تم جنگلوں کی طرف جائو

تو ڈھونڈنا وہ درخت

جن پہ کندہ ہوں بہت سے نام

جس نام کا چاہو

 مجھے درخت بنا کر 

مجھ سے ٹیک لگا کر سو جانا 

قمیض کا کا لر بدل کر پہننے سے 

قمیض کی زندگی بڑھ جاتی ہے

نیا کالر ہمیں لے جائے گا 

پرانے خواب میں

جب ہم نے ایک دوسرے کے ساتھ 

ٹیک لگا کر دھوپ سینکی تھی

جب ہم نے 

ایک دوسرے کے کالر پہ بیٹھے

جگنو کی روشنی میں  

ایک دوسرے کے اندر دیکھا تھا

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

February 2025
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
2425262728