بساط غم کیا بچھی رہے گی ؟ ۔۔۔ سید فیضی

بساط ِ غم کیا بچھی رہے گی ؟

( سید فیضی )

یہ مسکراتے ہوئے ستاروں کی سیج، ہنستا ہوا شبستاں

نگاہیں وحشت زدہ تخیل کو ساتھ لے کر

بلند زینوں پہ چڑھ رہی ہیں

سہیلیاں ۔۔۔۔ شوخ اور چنچل

نئی نویلی دلہن کو خلوت میں چھوڑنے کے لیے چلی ہیں

مگر ۔۔۔ یہ پھولوں بھری مسہری

رسیلے جوبن کی ہر کلی کا رس ایک لمحے میں چوس لے گی

ہزاروں ہنگامے جگمگایئں گےسرد آنچل کی سلوٹوں میں

نظر کے پردے نہیں اٹھیں گے، کسی سے کیا آج تک اٹھے ہیں

محل امیدوں کے یونہی دیوار و در کی آغوش میں رہیں گے

ابلتے صحرائے کہکشاں سے

خرد کے سینے پہ لاکھ چشمے دھویئں کی صورت بہا کرٰن گے

ندی کی لہریں سکوں کے پردے میں مضطرب ہیں

سویری آیئں گے اور جایئں گے ۔۔۔۔ ہنست بستے

سیاہ رات اک بساط ِ غم ہے

بچھی ہوئی ہے بچھی رہے گی ؟

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

December 2024
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031