طائر کیوں خاموش رہے ۔۔۔ تنویر قاضی
طائر کیوں خاموش رہے ہیں
( تنویر قاضی )
نہیں سپید کبُوتر
رنگوں کے مُحتاج
آنچ اُڑان پر آتی ہے
ایسی پینٹنگ سے
رخنہ مت ڈالو یک رنگی میں
چوراہے سے ہٹو
مصور
ہوتے ہیں ناراض پرندے
بڑے قفس کی تصویروں میں
گُم نہ کہیں ہو جائیں
اب صیاد کے سر بھی اُگی
کپاس نظر آتی ہے
کھیت کو چُنتی عورتیں اور برہنہ ہیں پہلے سے
بیرونِ در
قُفل لگانے کی آواز پہ
طائر کیوں خاموش رہے ہیں
Read more from Tanveer Qazi
Read more Urdu Poetry
Facebook Comments Box