امپاسبل مشن ۔۔۔ طیب پاک

امپاسیبل مشن”

طیب پاک

تمہارے جسم کے بہت سے جزیرے

ابھی دریافت نہیں ہوئے

آنکھیں میچے جب تم اپنا آپ میرے حوالے کرتی ہو

تو تمہاری مدہوشی میرے جنگجو دل کو

تسکین و اطمینان سے مزین دھڑکنیں فراہم کرتی ہے

جب دل کی اتھل پتھل

تمہارے سینے پر رقص کرتی ہے

تو کائنات تھم جاتی ہے

وقت رک جاتا ہے

اور میرے ہاتھوں کا تمہاری کمر کی کشادہ اور بہکتی سڑک پر سفر تیز ہوجاتا ہے

تمہاری مست آہوں اور سسکیوں کے سمندر میں

میرے کان ڈوبنے لگتے ہیں

مجھے لگتا ہے

تمہارا بدن لامکاں تک پھیل گیا ہے

جس کی سیر کے لیے ایک زندگی بہت کم ہے

اس لیے

تم سے رابطے کے فوری بعد

میں خدا سے رابطہ کرتا ہوں

یہ کہنے کے لیے کہ

اتارے مجھ پر محبت کے غیر طبع شدہ صحیفے

تاکہ جسموں سے آگے

روح کے ان دیکھے جزیروں تک

میری رسائی ممکن ہو سکے

خدا جانتا ہے کہ میں تم سے

خدا جیسی محبت کرتا ہوں

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

December 2024
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031