اس کھڑکی میں مت جھانکو ۔۔۔ وجیہ وارثی

اس کھڑکی میں مت جھانکو!

وجیہ وارثی

اس کھڑکی میں مت جھانکو

دوشیزہ دردِ زہ سے کراہ رہی ہے

گواہی دینے والا کوئی نہیں

اس حرام زادے کا نطفہ ہے

جس نے حلال فتوے کی دکان کھول رکھی ہے

اس کھڑکی میں مت جھانکو!

اندر ایک باریش جوگی

کنیا کنواری کو

بلوغت کا منتر پڑھا رہا ہے

خود خرگوش بن چکا ہے

اس کھڑکی میں مت جھانکو!

تاریخی دستر خوان پہ

حرام خوری ہو رہی ہے

اس کھڑکی میں مت جھانکو!

قانونی سُقم سے

ہاتھی کی دُم گزارنے کی کوشش ہو رہی ہے

اس کھڑکی میں مت جھانکو!

یہاں تین عورتیں

تین کہانیاں ہیں

تینوں شہزادے کے انتظارمیں

بے ثباتی کی بد روحیں بن چکی ہیں

اس کھڑکی میں مت جھانکو!

یہ غلام بنانے کا کار خانہ ہے

اس کھڑکی میں مت جھانکو!

ربوٹ بد فعلی میں مصروف ہے

اس کھڑکی میں مت جھانکو!

پرندوں سے خالی

آسمان نظر آ ئے گا

پرندوں کی جگہ

پلاسٹک کے تھیلے اڑتے نظر آئیں گے

اس کھڑکی میں مت جھانکو!

سپر پاور کے صدور

دنیا کے نقشے پر

اپنی مرضی کا رنگ بھر رہے ہیں

اس کھڑکی میں مت جھانکو!

آئینہ ہے

ڈر جائو گے

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

January 2025
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031